ڈالر کب52روپے پر آئے گا،نوازشریف کی خواہش ،زیادہ سے زیادہ نیچے لانے کی کوشش کریں گے،اسحاق ڈار،دلچسپ جملوں کے تبادلے پر اجلاس میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

جمعرات 2 جنوری 2014 04:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے بدھ کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان کچھ جملوں کا تبادلہ ہوا،ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران جب وزیرخزانہ نے یقین دلایا کہ ڈالر کی قیمت جلد مزید نیچے آجائے گی تو وزیراعظم نواز شریف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ڈالر کب52روپے پر آئے گا تو اس پر وزیرخزانہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نیچے لانے کی کوشش کریں گے،ان جملوں کے تبادلے پر اجلاس میں موجود وزراء اور میڈیا کے نمائندوں کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔