نئے سال کا پہلا سورج طلوع،شہریوں کو امیدیں وابستہ ، نئے سال کی آ مد پر ملک کی ترقی خو شحالی امن و اما ن اور سلا متی کیلئے مسا جد میں خصو صی دعائیں

جمعرات 2 جنوری 2014 04:02

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سال 2014 کا پہلا سورج نئی امیدوں اور نئے عزائم کے ساتھ طلوع ہوا صبح ہوتے ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسا جد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان میں نئے سال کا سورج نئی امید و ں اور امنگو ں کے سا تھ طلوع ہوا،ملک بھر کے شہریوں کی خواہش ہے کہ یہ نیا سال ان کے اور ملک کیلئے ڈھیروں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔

مسائل میں الجھا ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے۔2013 اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوگیا۔ گزشتہ برس کسی نے کچھ کھویا کسی نے کچھ پایا۔ سال 2014 کا سورج اپنے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوا ہے۔ عوام کو توقعات وابستہ ہیں کہ نیا سال ان کے لیے خوشحالی اور خوش قسمتی کا پیغام لے کر آئے گا۔

(جاری ہے)

۔ اس برس ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے۔

ملک کی صورت حال کے حوالے سے بھی شہری دعا گو ہیں کہ سال 2014 پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہو، امن وامان برقرار رہے، مہنگائی کم ہو، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولتوں کا بحران ختم ہو اور تعلیم اور روزگار سب کو میسر آئے تو عوام سکھ کا سانس لیں ادھر ماہر نجومیوں کا کہنا تھا کہ 2014 میں پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، سیاست کے میدان میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اہم کردار ادا کریں گے جبکہ مریم نواز شریف سیاسی دوڑ میں بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کو پیچھے چھوڑ دیں گی اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

ان کا کہان تھا کہ نئے سال میں پاک، بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی لیکن طالبان سے مذاکرات کی کوششیں ناکام رہیں گی، عوام کے احتجاج میں بھی تیزی آئے گی اور نئے سیاسی اتحاد وجود میں آئیں گے۔ سیاسی جماعتوں کے فلسفہ محبت کو فروغ ملے گا۔