لاہور ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق درخواست نمٹا دی ، درخواست گزار نے دونوں کیخلاف درخواست واپس لے لی

جمعرات جنوری 04:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیت سے متعلق درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دائر درخواست میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا تھا ۔ بدھ کو عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار نے سابق صدر اور وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا ۔

Your Thoughts and Comments