وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف خصوصی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر ، وزیراعظم کا بیان مشرف کے ٹرائل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،درخواست میں موقف

جمعرات 2 جنوری 2014 04:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف خصوصی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جمع کرائی گئی درخواست میں پرویز مشرف کے وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم کا بیان مشرف کے ٹرائل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مشرف کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی کافی ہے وزیراعظم کے اس بیان پر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔