ملک کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند

جمعرات 2 جنوری 2014 04:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)ملک کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں دیامر اور غذر میں برف باری جاری ہے۔مالاکنڈ ڈویڑن کے بالائی علاقوں اورشانگلہ میں برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے کئی شہروں میں اسکولوں کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں سردی کی شدت بڑھنے سے بچوں کو اسکول جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

۔ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کوئٹہ میں منفی8 جبکہ قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 12 درجے نیچے گر گیا ہے ۔ پانی کے پائپوں او ر سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا۔