کورے اینڈرسن کی ریکارڈ ساز سنچری اور جیسی رائڈر کی دھواں دھار بیٹنگ ،نیوزی لینڈ نے بدولت ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دے دی،کوئنز ٹاوٴن میں ویسٹ انڈین کپتان کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا ا، باؤلز کپتان کے اس فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے، بارش کے سبب میچ21 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا، سیریز بھی ایک ایک سے برابر کر دی،سیریز کا چوتھا میچ نیلسن میں چار جنوری کو کھیلا جائیگا، کورے اینڈرسن نے آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعرات 2 جنوری 2014 03:52

کوئنز ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے کورے اینڈرسن کی ریکارڈ ساز سنچری اور جیسی رائڈر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دے دی۔کوئنز ٹاوٴن میں ویسٹ انڈین کپتان کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور باؤلز کپتان کے اس فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے، بارش کے سبب میچ21 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

میزبان ٹیم کے نوجوان لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین کورے اینڈرسن اور جیسے رائڈر نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب پٹائی کی گراؤنڈ کے چاروں طرف چھکے اور چکوں کی بارش کردی اینڈرسن نے ون ڈے کی تیز ترین سینچری بنائی، تو دوسری جانب جیسے رائڈر بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سینچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔

(جاری ہے)

اینڈرسن نے36 اور رائڈر نے 46 گیندوں پر سینچریاں بنائیں رائیڈر اور اینڈرسن کی تباہ کن بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں بلے بازوں نے صرف 75 گیندوں پر 191 رنز کی شراکت قائم کی۔

اینڈرسن نے اس اننگ کے دوران ویسٹ انڈیز کے بہترین باوٴلرز سنیل نارائن اور روی رامپال کے ایک اوور میں چار چار چھکے جڑے اور اسی وجہ سے رامپال نے تین اوورز میں 64 رنز کی پٹائی برداشت کی۔۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے آگے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں پر124 رنز ہی بناسکی۔ڈیوین براوو 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اینڈرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ نے میچ میں 159 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی ایک ایک سے برابر کر دی ہے ہے۔سیریز کا چوتھا میچ نیلسن میں چار جنوری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :