تیز ترین ونڈے سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست

جمعرات 2 جنوری 2014 03:54

کوئنزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن کی جانب سے بدھ کے روز 36گیندوں پر سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچریوں کی فہرست اس طرح ہے ۔سی اینڈرسن گیندوں پر چھ چوکوں اور 14چھکوں کی مدد سے 131رنز ناٹ آؤٹ ،انہوں نے یہ اننگز نیوزی لینڈ کی طرف سے ویسٹ انڈیز کے خلاف یکم جنوری2014ء کو کھیلی ۔

10اپریل1996ء پاکستان بمقابلہ سری لنکا شاہد آفریدی نے 37گیندوں پر چھ چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے 102رنز سکور کئے ۔20ستمبر2006ء جنوبی افریقہ بمقابلہ زمبابوے مارک باؤچر نے 44گیندوں پر 8چوکوں10چھکوں کی مدد سے 147رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔9اکتوبر1999ء ویسٹ انڈیز بمقابلہ بنگلہ دیش برائن لارا نے 45گیندوں پر 18چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 117رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

15اپریل2005ء پاکستان بمقابلہ بھارت شاہد آفریدی نے 45گیندوں پر 10چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 102رنز بنائے ۔

یکم جنوری2014ء نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز جیسی رائیڈر 36گیندوں پر 12چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 104رنز ۔2اپریل 1996ء سری لنکا بمقابلہ پاکستان جے سوریا نے 48گیندوں پر 11چھکوں اور11چھکوں کی مدد سے 134رنز بنائے ۔2مارچ 2011ء آئرلینڈ بمقابلہ انگلینڈ کے اوبرائن نے پچاس گیندوں پر 13چوکوں اور6چھکوں کی مدد سے 113رنز بنائے ۔16اکتوبر2013ء بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ویرات کوہلی 52گیندوں پر آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 100رنز ناٹ آؤٹ رہے ۔21جون 2010ء پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش شاہد آفریدی نے 53گیندوں پر 17چوکوں اور چارچھکوں کی مدد سے 124رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :