مائیکل شوماخر کی حالت مستحکم ہے،منیجر

جمعرات 2 جنوری 2014 03:54

گرینوبل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)فارمولہ ون کے عالمی چیمپئن جرمن ریٹائر لیجنڈ مائیکل شوماخر کی حالت مستحکم ہے،یہ بات ان کے منیجر نے بدھ کے روز کہی۔

(جاری ہے)

فارمولہ ون کے لیجنڈ کھلاڑی فرنچ الپس میں سکائنگ کے دوران حادثے کے بعد تین روز سے ہسپتال میں کومے کی حالت میں ہیں۔سبینے کہم نے فرنچ الپائن شہر گرینوبل میں ہسپتال کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت اس کی حالت مستحکم ہے۔