یونس خان ٹیسٹ کیریئر کی 23 ویں سنچری بنالی‘ اعزاز پانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے

جمعرات 2 جنوری 2014 03:54

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے سری لنکا کے خلاف تیسٹ کیریئر اور 2014 ء کی 23 ویں سنچری مکمل کرکے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں یونس خان نے 46 گیندوں پر 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے سری لنکا کے خلاف چھٹی جبکہ ٹیسٹ کیریئر کی 23 ویں سنچری مکمل کرلی اور سابق کپتان جاوید میانداد کے برابر میں آگئے جاوید میانداد نے بھی ٹیسٹ کیریئر کے دوران 23 سنچریاں مکمل کی تھیں اس سے قبل انضمام الحق نے 25 اور محمد یوسف نے 24 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :