بنگلہ دیشی اپوزیشن جماعتیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں امن وامان کی گارنٹی دینے میں ناکام، بنگلہ دیش کے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کے امکانات کم ہوگئے، حتمی فیصلہ 4 جنوری کو آئی سی سی کی میٹنگ میں ہوگا

جمعرات 2 جنوری 2014 03:54

ڈھاکا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتیں کرکٹ بورڈ حکام کی درخواست پر ملک میں امن وامان کی گارنٹی دینے میں ناکام رہیں، اس لیے اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ بنگلہ دیش ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتیں گارنٹی دینے کے حق میں ہیں مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بورڈ کواس بات کی گارنٹی ملی تھی کیونکہ اس وقت سیاسی صورتحال بالکل مختلف تھی۔ اس بار اپوزیشن کی تحریک حکومت کے خلاف بڑی شدید ہے اور پورا ملک بم دھماکوں کی زد میں ہے۔دارالحکومت ڈھاکا کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔ میگاایونٹس کی میزبانی کا عندیہ پڑوسی ملک نے دیا ہے تاہم خیال ہے کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ 4 جنوری کو آئی سی سی کی میٹنگ میں ہوگا۔