کیا حکومت اب مشرف کو انسانی بنیادوں پر علاج کے لئے بیرون ملک بھیجے گی؟ بابر اعوان ،مشرف نے نواز شریف اور شہباز شریف کو علاج کیلئے سعودی عرب اور انگلینڈ بھیجا تھا ، ٹوئٹر پر بیان

جمعہ 3 جنوری 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء) سابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف نے موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کو علاج کے لئے سعودی عرب اور انگلینڈ بھیجا تھا ،کیا حکومت اب پرویز مشرف کو انسانی بنیادوں پر علاج کے لئے بیرون ملک بھیجے گی؟۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا۔

سابق وفاقی وزیر قانون نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا پرویز مشرف کو انسانی ہمدری کی بنیاد پر علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا؟انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جب برسراقتدار تھا تو انہوں نے موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بیرون ملک بھیجا تھا۔