اطالوی بحریہ نے سمندر میں 200 سے زائد تارکینِ وطن کو بچا لیا

جمعہ 3 جنوری 2014 07:47

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)اٹلی کی بحریہ نے بحیرہ روم میں ایک کشتی پر سوار 233 غیرقانونی تارکینِ وطن کو بچا لیا ہے۔ وہ 10 میٹر کی ایک کشتی پر سوار تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بحریہ نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ انہیں بدھ کو رات گئے بچایا گیا ہے اور اب انہیں سِسلی کے مشرق میں ایک بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان غیر قانونی تارکین وطن میں اریٹریا، نائجیریا، صومالیہ، زیمبیا، مالی اور پاکستان کے شہری شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اٹلی کے جزیرے لامپے ڈْوسا کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 366 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔