ٹانک ، پولیس پک اپ پر ریموٹ بم سے حملہ، ایک اہلکار شہید ،تین زخمی

جمعہ جنوری 07:42

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء) ٹانک ، جنڈولہ پر پولیس پک اپ پر ریموٹ بم سے حملہ، ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک جنڈولہ روڈ پر گرہ پتھریل کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے ریموٹ بم نصب کررکھا تھا جو جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پولیس موبائل وین کے گزرنے کے نتیجے میں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسے سے کانسٹیبل عزیز اللہ ولد امان اللہ ساکن ہاٹی ضلع ٹانک شہید جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اشرف ، کانسٹیبل عصمت اور کانسٹیبل رحمت اللہ شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تمام زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹانک لایا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے وقوعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ صدر تھانہ ٹانک نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments