قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جنوری بلانے کی سمری وزیر اعظم ہاوس کو بھجوادی گئی ،اس حوالہ سے حتمی فیصلہ وزیراعظم ہاؤس ہی کرے گا،ذرائع،پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہو ا تو قومی اسمبلی کا اجلاس6جنوری کو نہ ہو سکے گا ،شیخ آفتاب

جمعہ 3 جنوری 2014 07:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء ) قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جنوری بروز پیر کوبلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم ہاوس کو بھجوادی ہے تاہم اس حوالہ سے حتمی فیصلہ وزیراعظم ہاؤس ہی کرے گاکیونکہ خدشہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن ،اپوزیشن کا جاری بائیکاٹ حکومت کے لیے کورم پورا کرنا مشکل ہوجائے گا جبکہ طے شدہ شیڈول 10فروری کو اجلاس بلانے کا ہے ۔

وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپوزیشن کے حوالے لفظ تماشہ استعمال کیا تھا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کر تے ہو اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا جس کی وجہ سے حکومت کے لیے مشکلات پیداہوئیں اور اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا انعقا د کی وجہ سے ایوان میں کورم پورا کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا وزارت پارلیمانی امور نے تو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم ہاوس بھجوا دی ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ وہ اس اتفاق کر لیں کیونکہ حکومت کے لیے مشکلات زیا دہ آسانیاں کم ہیں ،ہو سکتا ہے یہ اجلاس اب 10فروری کو ہو۔ خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے جب وزیر مملکت شیخ آفتاب سے رابطہ کیا تو انہوں بتایا کہ اگر صوبہ پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہو ا تو پھر قومی اسمبلی کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوگااور اجلاس بلانے کی سمری تو کا فی دیر کی وزیر اعظم ہا وس میں پڑی ہوئی ہے لیکن بعض دفعہ تو اجلاس بلایا جاتا ہے اور سمری بعد میں جاتی ہے ۔