ربیع الاول کا چاند نظر آگیا یکم ربیع الاول آج جمعہ المبارک 3 جنوری کو ہوگی ،عیدمیلاد النبی منگل 14 جنوری 2014 ء کو ہوگی

جمعہ 3 جنوری 2014 07:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، یکم ربیع الاول 1435ھ جمعہ المبارک 3 جنوری کو ہوگی اور عیدمیلاد النبی منگل 14 جنوری 2014 ء کو ہوگی، دریں اثناء مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرصدارت دفتر محکمہ موسمیات(میٹ کمپلیکس)موسیمات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے سید شاہد علی گیلانی زونل رویت ہلال کمیٹی سے مفتی سید صابر حسین ، مولانا نذیر نعیمی، مولانا اسد دیوبندی، مولانا حافظ محمد سلفی، مفتی منیر احمد طارق اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسیمات کراچی کے چیف میٹرلوجسٹ توصیف عالم اور چیف اسپیس منیجر سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی،پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹررز پر منعقد ہوئے، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، جیوانی اورملتان سمیت درجنوں مقامات سے چاند نظر آنے کی کثیر شہادتیں موصول ہوئیں اور جم غفیر نے چاند دیکھا، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول جمعہ المبارک 3 جنوری کو ہوگی اور عیدمیلاد النبی منگل 14 جنوری کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانان عالم کو ماہ ربیع الاول اور عیدمیلاد النبی کی مبارکباد پیش کی اور امت مسلمہ اور وطن عزیز کی سلامتی اورامن وامان کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :