انڈر19ایشیاکپ کا فائنل کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا،بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کوہرادیا، پاکستان نے افغانستا ن کو شکست دی

جمعہ جنوری 07:39

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)انڈر19ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو3وکٹ سے شکست دے دی ۔سری لنکا نے 223رنز بنا کر بھارت کو 224رنز کا ٹاسک دیا تھا جو بھارت نے 49.1اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس طر ح فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

فائنل مقابلہ کل ہفتہ 4جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستا ن افغانستان کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 196 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے شاہد اللہ اور احسان اللہ نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 43 کے اسکور پر احسان اللہ 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، جس کے بعد یکے بعد یگرے وکٹیں گرتی چلی گئی، مڈل آرڈر بیٹسمین وحیداللہ شفق نے 48 اور حشمت اللہ 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، پاکستان کی جانب سے کرامت علی نے 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان سعید نے 3 اور ظفر گوہر2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

جواب میں شاہینوں نے 48.2 اوور میں 8 وکٹوں پر 196 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا آ غاز مایوس کن رہا اور 4 کے اسکور پر شایان جہانگیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سمیع اسلم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے، امام الحق 42، حسن رضا جونیئر 33،حسین طلعت 22 رنز بنا سکے اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہ ہوسکا۔

Your Thoughts and Comments