دسمبر2013 ء میں 9 لاپتہ افراد کو بازیاب کیا گیا،مجموعی طور پر 1395 میں سے548 مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں، لاپتہ افراد کے تحقیقاتی کمیشن کا بیان

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:38

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران لاپتہ افراد کی بازیابی کے تحقیقاتی کمیشن کی125 نئے کیسز موصول ہوئے جس سے لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 1395 ہوگئی جبکہ دسمبر 2013 کے دوران9 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا۔

(جاری ہے)

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم مقام تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے جمع کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ سال2013 کے اختتام تک لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد1395 ہوگئی جن میں سے 5481 مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں جبکہ اس وقت زیر التواء مقدمات کی تعداد847 ہے ۔

بیان کے مطابق گزشتہ ماہ2013 کے دوران لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سماعتوں کے دوران9 لاپتہ افراد کو بازیاب کرا کے مقدمات نمٹائے گئے ۔کمیشن نے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :