لبنان: بیروت میں کار بم دھماکہ ، 5افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی ،دھماکہ شیعہ تنظیم حزب اللہ کے سیاسی دفتر کے قریب ہوا، عمارت کا بیرونی حصہ اور کئی گا ڑیا ں تبا ہ

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:28

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ کار بم دھماکہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ہوا جو شیعہ تنظیم حزب اللہ کا گڑھ ہے۔حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار کے مطابق اس دھماکے نے ایک عمارت کے بیرونی حصے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔۔المنار ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں جلی اور تباہ ہوئی گاڑیاں ایک عمارت کے سامنے دیکھی جا سکتی ہیں جو اس دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہو چکی ہے۔

دھماکہ جس گلی میں ہوا اس میں دکانیں، ریستوران اور رہائشی عمارتیں ہیں اور المنار ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ حزب اللہ کے قریبی سیاسی دفتر کے قریب ہوا۔ایک اکاوٴنٹنٹ علی اولیک جو ایک قریبی عمارت میں کام کرتے ہیں نے بتایا کہ ’اچانک تمام علاقہ چمک اٹھا اور ہم نے اس کے بعد بھاگنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعظم نجب میقاطی نے کہا کہ ’دہشت گرد لبنان کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں گھسینے کا گھناوٴنا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے اسے ایک ’شیطانی فعل‘ قرار دیا ہے اس دھماکے کی زمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے ایک روز قبل سنی جہادی گروہ کے سربراہ ماجد الماجد کو گرفتار کیا گیا تھا جس گروہ پر بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

یرانی سفارت خانے پر حملے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :