جرمنی: دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:29

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)جرمن شہر اوئس کِرشن میں دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک زیر زمین دبے بم کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بون کے قریب اس شہر میں یہ بم اس وقت پھٹا جب مشین سے زمین کھودی جا رہی تھی۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جرمنی کے مختلف علاقوں میں دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے جانے والے ایسے بم اکثر ملتے رہتے ہیں، جو پھٹ نہیں سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :