چین،گدھے کے گوشت میں لومڑی کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)کمپنی ’فائیو سپائس‘ نامی برانڈ سے چین میں گدھے کا گوشت فروخت کر رہی تھی لیکن جب اسے تجربہ گاہ میں جانچا گیا تو اس میں گدھے کے علاوہ دوسرے جانوروں کا ڈی این اے بھی پایا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وال مارٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی ان گاہکوں کے پیسے بھی واپس لوٹا دیگی جنھوں نے اس برانڈ کی مصنوعات خریدی تھیں۔

کمپنی ساتھ ہی چین میں مقامی حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔شنڈاگ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات میں لومڑی کا گوشت ملا ہے۔چین کے کچھ علاقوں میں لوگ ناشتے میں گدھے کا گوشت شوق سے کھاتے ہیں۔چین میں کھانے کی چیزوں کے محفوظ ہونے کا مسئلہ کافی حساس ہے۔ حال کے کئی واقعات پر سپلائی چین کے اوپر صارفین کا اعتماد کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کے چکن میں بھاری مقدار میں انی کی فروخت اس وقت متاثر ہوئی تھی جب چین میں چکن سپلائی کرنے والی اس کمپنی کے بھاری مقدار میں اینٹی بایوٹک استعمال کی جاتی ہیں۔دکانداروں کا بھروسہ برقرار رکھنے کے لیے وال مارٹ نے اس واقعے کی تفتیش کے لیے ایک ٹیم بنائی ہے اور ساتھ ہی خوراک کے تحفظ کے قوانین کو سخت کرنے جیسے قدم اٹھا رہی ہے۔وال مارٹ ساتھ ہی آلودہ گوشت سپلائی کرنے والی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔چین میں کمپنی کا کاروبار دیکھنے والے چیف ایگزیکٹو گریگ پھوران نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے بڑا سبق ہے کہ ہمیں سپلائر میینجمنٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :