لاہور ہائیکورٹ، جسٹس سید منصور علی شاہ کو پنجاب جو ڈیشل اکیڈمی لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا ممبر نامزد کردیا گیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا ء بندیال نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کو پنجاب جو ڈیشل اکیڈمی لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا ممبر نامزد کیا ہے۔ انہیں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج ناصر سعید شیخ کے گیارہ دسمبر 2013 کو ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں خالی نشت پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ شیخ نجم الحسن کو بطور ممبر پنجاب جو ڈیشل اکیڈمی لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا م جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سات ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیئے ہیں۔ محبوب قدیر شاہ کو رحیم یار خان سے قصور، بہادر علی خان کو قصور سے ملتان ، چوہدری عبد الریشد عابد کو لودھراں سے رحیم یار خان ، اعجاز علی سیال کو بہاولپور سے لودھراں ،محمد اعظم کو لاہور سے چینوٹ ، محمد اظہر چوہدری کو چینوٹ سے فیصل آباد اور چوہدری خلیق الزمان کو فیصل آباد سے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج قصور میاں غلام حسین کو سیشن جج کے عہدے پرترقی دے کر انہیں جج پنجاب لیبر کورٹ ڈی جی خان تعیناتی کے لئے انکی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔