پارلیمانی ججز تعیناتی کمیٹی کا کمیٹی کو بااختیار بنانے کے لئے ذیلی کمیٹی کا اجلاس دس جنوری کو طلب ، مزید مشاورت کے لیے کمیٹی نے بار ایسوسی ایشن کے صدر ، ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلاء کو مشاورت کے لئے بلا لیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)پارلیمانی ججز تعیناتی کمیٹی نے کمٹی کو بااختیار بنانے کے لئے ذیلی کمیٹی کا اجلاس دس جنوری کو طلب کرلیا ہے ، مزید مشاورت کے لیے کمیٹی نے بار ایسوسی ایشن کے صدر ، ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلاء کو مشاورت کے لئے بلا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمانی ججز تعیناتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ارشد لغاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی سید نوید قمر ، راجہ ظفر الحق ، سینیٹر رفیق رجوانہ، شاہ محمود قریشی اور سینیٹر حاجی عدیل نے شرکت کی اجلاس میں ججز تعیناتی کمیٹی کو بااختیار بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اجلاس میں کمیٹی کو بااختیار بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنے پر بھی غور کیا گیا کیونکہ ججز تعیناتی صرف ڈاکخانے کے طورپر کام نہ کرے جس پر کمیٹی نے اپنے آپ کو بااختیار بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس کا اجلاس دس جنوری کو طلب کرتے ہوئے مزید مشاورت کیلئے سینئر وکلاء ، ریٹائرڈ ججز اور بار ایسوسی ایشن کے صدور نے بلا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :