پرویز مشرف راہ فرار کی تلاش میں ہیں ، جلد بیرون ملک چلے جائینگے ، آغا سراج درانی ، جیلیں صرف سویلین کیلئے نہیں ، قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے ،مشرف نے کبھی جیل کی ہوا نہیں کھائی ،جیل گئے تو قید کی اذیت معلوم ہوجائے گی ، سپیکر سندھ اسمبلی

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جیلیں صرف سویلین کے نہیں قانون سب کے لئے برابرہوتاہے جب کہ پرویزمشرف راہ فرار کی تلاش میں ہیں اور وہ بہت جلد بیرون ملک چلے جائیں گے۔وہ جمعہ کوسندھ اسمبلی میں چینی وفد سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے کبھی جیل کی ہوا نہیں کھائی، اگر جیل گئے تو قید کی اذیت معلوم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پرویز مشرف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ مقدمات کا سامنا کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں آغاسراج درانی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں کو بیرون ملک بیٹھ کر پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔