برسبین ا نٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ، مردوں کے کوارٹر فائنلز میں فرانس ،آسٹریلیا ،جاپان کی کامیابی ،خواتین کے سیمی فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے سربیا کی جلینا جانکووک کو ہرا دیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:21

برسبین( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)برسبین ا نٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں جمعہ کو کوارٹرز فائنلز میچز کھیلے گئے جن میں مردوں کے کوارٹر فائنلز میں فرانس کے نمبر آٹھ کھلاڑی جریمی چارڈی نے آسٹریلیا کے سیمول گروتھ کو 7-5اور6-4 سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے للٹین ہیوٹ نے رومانیا کے مارئیس کوپل کو 6-4اور6-2 سے ہرا دیا ۔جاپان کے نمبر دو کھلاڑی کائی نشی کوری نے کروشیا کے مارن سیلک کو 6-4,5-7اور6-2سے شکست دیدی۔خواتین کے سیمی فائنلز میں بیلاروس کی نمبر دو کھلاڑی وکٹوریا آزارینکا نے سربیا کی نمبر چار کھلاڑی جلینا جانکووک کو 6-1,6-3 اور 6-4سے ہرا دیا ۔

متعلقہ عنوان :