پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر ،اگلے دو ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا‘ پی سی بی

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)پاکستانی وکٹ کیپرعدنان اکمل کی انگلی میں فریکچر کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سے باہرہوگئے، یونس خان ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر عدنا اکمل ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کیپنگ کے دوران انگلی پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی انجری اس نوعیت کی ہے کہ وہ اگلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :