وزیراعلیٰ شہباز شریف کا تیسری مرتبہ مظفر گڑھ کا دورہ ملتوی ، متاثرین سیلاب میں چیک تقسیم کرنے کیلئے فیصل آباد سٹیڈیم میں پنڈال سجا مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خادم اعلیٰ نہیں آئے ، کارکن اور متاثرین سیلاب پھر مایوس لوٹ گئے

اتوار 5 جنوری 2014 06:50

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دورہ مظفر گڑھ تیسری مرتبہ ملتوی ، تقریب میں صوبائی وزیر اقبال چنڑ اچانک نمودار (ن) لیگی کارکن ایک بار پھر مایوس ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے متاثرہ خاندانوں میں رقوم کے چیک تقسیم کرا تھے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے سلسلہ میں فیصل آباد سٹیڈیم میں پنڈال سجا رکھا تھا اور نواز لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تقریب میں اچانک صوبائی وزیر اقبال چنڑ نمودار ہوئے اقبال چنڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حکومت عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے شہباز شریف نے آپ لوگوں کے نام پیغام دیا ہے سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا مہنگائی ، بے روزگاری دہشتگردی سابق حکومت کی کارستانی کا نتیجہ ہے جبکہ ہماری حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور دہشتگردی کا خاتمہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے تعلیم کے ذریعے انقلاب لائینگے شہباز شریف نے سابق دور حکومت میں2008ء سے 2013ء تک یتیموں سے سہارا بچوں کیلئے دانش سکولوں کا قیام عمل میں لائے تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے 1841 سیلاب متاثرین افراد میں پانچ کروڑ 33لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کے فرد کیلئے تیس ہزار اور جزوی طورپر متاثر گھر فرد کیلئے 15000 رقم متخص کی گئی ہے