گوگل کا پاکستان میں یو ٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر اتفاق، آئندہ چند ماہ میں یو ٹیوب کھولنے کے امکانات روشن‘ حتمی فیصلہ بین الوزارتی کمیٹی کرے گی ‘ ذرائع

پیر 6 جنوری 2014 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل انتظامیہ پاکستان میں یوٹیوب سرچ انجن گوگل انتظامیہ پاکستان میں یو ٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر متفق ہوگئی ہے جس کے بعد اگلے چند ماہ میں ملک میں یو ٹیوب کے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک آرڈیننس پر کام کررہی ہیں جس کے ذریعے گوگل انتظامیہ کو یو ٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لوکل ورژن کھلنے کی صورت میں یو ٹیوب پر قابل اعتراض مواد کو گوگل انتظامیہ متعلقہ لنک سے بلاک کردے گی اور یوٹیوب مکمل طور پر بند نہیں ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو دیگر مسلم ممالک میں یو ٹیوب کے ماڈل کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔ کمیٹی گستاخانہ مواد کی روک تھام کے قوانین بنانے سمیت گوگل انتظامیہ کو سفارشات بھی فراہم کرے گی جوکہ نئے آرڈیننس کے ذریعے نافذالعمل ہوں گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب کھولنے کا حتمی فیصلہ بین الوزارتی کمیٹی ہی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :