سیٹیلائٹ لے کر جانے والے بھارتی راکٹ کی کامیاب روانگی

پیر 6 جنوری 2014 08:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء) بھارت کا ایک 415 ٹن وزنی راکٹ ایک دو ٹن وزنی جدید ترین مواصلاتی سیارہ لے کر اتوار کو کامیابی کے ساتھ فضا میں پرواز کر گیا۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سری ہاری کوٹا کے مقام سے روانہ ہونے والے اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس راکٹ میں پہلی مرتبہ بھارت میں مقامی سطح پر تیار کیا گیا انجن استعمال کیا گیا ہے۔ 2001ء سے بھارت اس طرح کے کرایوجینک انجن روس سے خرید رہا تھا، جن میں سے اْس نے سات انجن مختلف مشنوں میں استعمال کیے۔ آج کی کامیاب پرواز کے ساتھ بھارت بھی کمرشل سیٹیلائٹس لانچ کرنے والے چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :