سینٹ اجلاس دودن کے وقفے کے بعدآج دوبارہ شروع ہوگا،آج کا جلاس پرائیویٹ ممبرزڈے ہے، وقفہ سوالات نہیں ہوگا

پیر 6 جنوری 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)سینٹ کااجلاس دودن کے وقفے کے بعدآج( پیر کو ) دوبارہ شروع ہوگا،آج کااجلاس پرائیویٹ ممبرزڈے ہے اس لئے وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے پاس موجودایجنڈے کے مطابق سینٹ کاآج کااجلاس سہ پہرتین بجے ہوگا،جس میں سینیٹرصغریٰ امام ،میاں رضاربانی،آئین کی بائیسویں آئینی ترمیم میں مزیدترمیم کابل پیش کریں گے ،دونوں سینیٹرزنے بائیسویں ترمیم کے آرٹیکلز177،193،اور240میں ترمیم کی تجویزدی ہے ،جبکہ محسن لغاری سول سرونٹ ایکٹ 1973ء میں مزیدترمیم کیلئے سول سرونٹ امینڈمنٹ بل 2013پیش کریں گے ،اس کے علاوہ ایوان حاجی عدیل کی جانب سے سٹیٹ بینک کاہیڈکوارٹرکراچی سے اسلام آبادمنتقل نہ کئے جانے سے پیداشدہ صورتحال بارے تحریک پربحث کریگااورمیاں رضاربانی کی جانب سے ملک میں مجموعی سیاسی اورسلامتی کی صورتحال کے بارے میں تحریک پربھی بحث دوبارہ شروع ہوگی،اس کے علاوہ سینیٹرنثارمحمد،کریم احمدخواجہ ،سعیدغنی ،فرحت اللہ بابر،سعیدہ اقبال ،مختلف معاملات پرتحریک پیش کریں گے اورمطالبہ کریں گے کہ ایوان ان پربحث کرے جبکہ فرحت اللہ بابرکی جانب سے اعلیٰ عدلیہ میں دوہری شہریت والے ججوں کے نام شائع کرنے کے بارے میں بھی قراردادپربات ہوگی،اس کے علاوہ طلحہ محمود،صغریٰ امام ،طاہرحسین مشہدی بھی ملک میں مختلف معاملات کے بارے میں قراردادیں پیش کریں گے۔