برسبین انٹرنیشنل، لیٹون ہیوٹ نے سنگلز ٹائٹل جیت لیا ، ڈبلز میں پولینڈ اور کینیڈا کی جوڑی ماریوز فائرسٹنبرگ اور ڈینیل نسٹور کامیاب

پیر 6 جنوری 2014 08:28

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)برسبین انٹرنیشنل میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچز میں مردوں کے سنگلز فائنل مقابلوں میں آسٹریلیا کے لیٹون ہیوٹ نے سوئٹزرلینڈ کے نمبر ایک راجر فیڈرر کو 6-1,4-6,6-3سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

ڈبلز مقا بلے میں پولینڈ اور کینیڈا کی جوڑی ماریوز فائرسٹنبرگ اور ڈینیل نسٹور نے کولمبین نمبر چار جوڑی جوان سبیسٹیان کوبال اور روبرٹ فرح کو 6-7,4-7,6-4,10-7سے ہرا دیا ۔

متعلقہ عنوان :