قطراوپن ٹینس ٹائٹل رافیل نڈال کے نام ،فائنل میں فرانس کے جائلز مونفلز کو شکست

پیر 6 جنوری 2014 08:29

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)عالمی نمبر1رافیل نڈال نے فرانس کے جائلز مونفلز کو 6-1,6-7(5/7)اور6-2سے گزشتہ روز شکست دیکر قطر اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

نڈال کا یہ61واں کیرےئر ٹائٹل تھا اور انہوں نے آل ٹائم فہرست میں یہ آخری کامیابی حاصل کرکے آندرے اگاسی پر برتری حاصل کی۔نڈال نے اب تک منافلز کے خلاف 9میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ منافلز 2میچوں میں کامیاب رہے۔فرانسیسی کھلاڑی نے دوحہ میں 2مرتبہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،انہوں نے پہلا ٹائٹل2009ء میں اور دوسرا2012ء میں جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :