کندھے کی چوٹ ، جرگن ملزر آسٹریلین اوپن سے باہر

پیر 6 جنوری 2014 08:29

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)آسٹریا کے عالمی نمبر27 جرگن ملزر گزشتہ روز کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔32سالہ کھلاڑی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے میں اس سال آسٹریلین اوپن سے اپنے کندھے میں جاری تکلیف کے باعث باہر ہوا،آئندہ سال واپس آجاؤں گا۔

(جاری ہے)

میں اپنے پسندیدہ ٹورنامنٹ اور شائقین سے محروم رہا۔ملزر اکتوبر میں شنگھائی ماسٹرز میں جاپان کے کینشی کوری سے دوسرے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد سے نہیں کھیلا ہے۔آسٹریلین اوپن جو کہ سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ہے 13جنوری سے ملبورن میں شروع ہوگا۔