طالبان سے مذاکرات کے بارے میں و اضح پالیسی اپنائے،سرحد پار دہشت گردی کاسلسلہ بند کیا جائے، حکومت بلوچستان کی صورتحال پر کنٹرول کرے ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے حکومت سے سینٹ میں مطالبات
منگل 7 جنوری 2014 07:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)سینٹ میں ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے بارے میں و اضح پالیسی اپنائے اور سرحد پار دہشت گردی کاسلسلہ بند کیا جائے، حکومت بلوچستان کی صورتحال پر کنٹرول کرے ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔ پیر کو سینیٹر رضا ربانی کی ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ 2014ء شروع ہوگیا ہے افغانستان سے غیر ملکی فورسز منتقل ہوجائینگی، کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو طالبان کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا اجلاس کے فوری بعد دہشت گردوں نے حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا ۔
قومی اتفاق کی خاطر طالبان سے مذاکرات کے عمل کو تسلیم کیا ،طالبان نے بیان دیا کہ فوجی کارروائی ہمارے خلاف کی جا رہی ہے، طالبان نے بیان اور عملی اقدامات کے ذریعے بیان دیا ہے کہ بات چیت نہیں ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ افغانستان میں کتنی افواج انخلاء کے بعد رہے گی ۔ حکومت کو نوٹس لینا چاہیے تاکہ ملکی سکیورٹی صورتحال خراب نہ ہو کیونکہ ہمارے پاس مزید گنجائش نہیں ہے ۔
طالبان کے افغانستان میں مضبوط ہونے سے یہاں بھی طالبان مضبوط ہونگے ۔ ملک میں خراب سکیورٹی صورتحا ل کی سب سے بڑی وجہ سرحد پار سرگرمیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فضل اللہ کے ٹی ٹی پی کے سربراہ بننے کے بعد پاکستان سمجھتا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں جبکہ افغانستان کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس سے ہمیں جلد از جلد کراس بارڈر دہشتگردی کے معاملے کو حل کرنا چاہیے ۔ اس معاملے کا تعلق سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے ہے ، اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سیاسی نظام ہونا چاہیے۔سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اقدامات پر نظر ر کھے ۔ سینیٹر عبدالرؤف نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہیں سیاسی جماعتیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ عام انتخابات کے وقت جلسے جلوسوں میں کیا وعدے کئے گئے اور کتنے اور کتنے پورے کئے گئے بلوچستان میں آج بھی سکولوں میں قومی پرچم نہیں لہرائے جاتے ۔ وزراء بلوچ علاقوں میں دورے نہیں کرسکتے صورتحال کا ادراق نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہوں گے کوئٹہ سے ہمسائیہ ممالک میں مداخلت ہورہی ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ نہیں دی جارہی ہے خارجہ پالیسی اس ایوان کی مرہون منت نہیں، ہم ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور وہاں سے یہاں مداخلت کیخلاف ہیں عوام مایوس ہوتے جارہے ہیں اس لیے سیاسی جماعتوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ا یم کیو ایم کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ ملک میں وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں اور کسی جگہ بھی حکومت کی عملداری نظر نہیں آتی نہ ہی حکومت کا کوئی ویژن اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے کوئی کوشش نظر آرہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری امن وامان کی بدترین صورتحال کی وجہ سے سابق چیف جسٹس نے بھی بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ کردیا ہے جو کہ حالات کی سنگینی کی غمازی کرتا ہے ۔ طاہر مشہدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دس ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن قتل وغارت اوربھتہ خوری کی وارداتیں ابھی بھی جاری ہیں تو پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کن لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور اگر ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے تو وہ بے گناہ ہے تو انہیں کس جرم میں بند کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام فاٹا کے عوام کو بھلا دیا ہے اور وہ حکومت کی ترجیحات میں کہیں نظر نہیں آتے اس کے علاوہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بھی سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، ملک میں چھ دفعہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس میں غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔سینیٹر خالدہ پروین نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا اور انہوں نے ماضی میں ارکان پارلیمنٹ کی تقاریر پڑھ کر دیکھی ہیں وہ بھی وہی رونا روتے تھے جو آج ہم رو رہے ہیں 1971ء میں ارکان پارلیمنٹ کے وہی گلے شکوے تھے جو آج ہمارے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھے اور اس پر کارروائی کرے ۔ سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت حالات کی خرابی کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ حالات کی ذمہ داری گزشتہ حکومتوں کی پالیسیاں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن حکومت نے تاحال اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا حکومت چاہے تو مولانا سمیع الحق یا مولانا عمران خان کے ذریعے مذاکرات کرے لیکن ہمیں امن چاہیے چاہے جس کے ذریعے بھی آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری دور میں عوامی نیشنل پارٹی کو مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی بھی جمع کرانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اس طرح یہ جمہوریت ڈکٹیٹر شپ سے بھی بری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان کو ہی دہشت گردی نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ ستم ظریفی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے، اگلے ہی روز طالبان کی جانب سے ان کے گھر پرچی پھینکی گئی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔ سینیٹر صالح شاہ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آج تک غریب آدمی کیلئے کیاکیا گیا ہے، سیاسی جماعتیں صرف ایک دوسرے کو ہدف تنقید بناتی ہیں اس کے علاوہ ایوان میں کچھ نہیں ہوتا، گزشتہ حکومت کے دور میں 12 طالبان نے 300 کے قریب مسلح فوجی جوانوں اور افسران کو اغواء کرلیا تھا اسی طرح 300 مسلح طالبان بنوں جیل پر حملہ کرکے اپنے تین سو ساتھیوں کو رہا کروالیتے ہیں کیا یہ دہشتگردی آفاقی ہے یا وفاقی ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 7 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس ، سری لنکن ٹیم انجریز کا شکار دو کھلاڑی سیریز سے آؤٹ ، دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا،مصباح ... مزید
-
پاکستانی ٹیم کے ساتھ دو سالہ دور کا اختتام سری لنکا کے خلاف جیت سے کرنا چاہتا ہوں ،واٹمور
-
آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی،نیزہ بازی کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے کیپٹن نعیم فاتح ،گھوڑا ڈانس اور آرمی بینڈ کی دھنوں نے اختتامی تقریب میں رنگ بھر دیئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف فائنل ... مزید
-
ایف اے کپ کے تیسرے راونڈ میں سوانسی سٹی نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا
-
آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر برسبین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
انیس سو چھیاسٹھ کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر یوسیبیو انتقال کرگئے،پرتگالی فٹبالر کا جسد خاکی آخری رسومات کے لئے لسبن کے لوز اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا، لیجنڈ فٹبالر ... مزید
-
ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز،پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکا ء نے عمدہ پر فارمنس دکھائی، کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح رہے
-
ہوائی گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راوٴنڈ میں تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
-
نصابی کتب آ ن لائن، پنجاب حکومت نے مفت ڈیجیٹل بکس کے ا نقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا،پنجاب میں شروع کئے گئے ای-لرننگ پروگرام سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے طلبا وطالبات مستفید ہوں گے،ای -لرننگ ... مزید
-
عمران خان کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری،خوشی ہے قوم پرستوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کرلی،سیاسی جماعتوں کو ہڑتالیں نہ کرنے کا عزم کرنا چاہئے،چےئرمین پی پی پی کا ٹوئٹر پر پیغام
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12فروری تک چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا حکم دے دیا ، مقررہ تا ریخ تک چیئرمین کی تعیناتی شفاف اور مستقل بنیادوں پر کی جائے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی
-
لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ سے کراچی تک مارچ کیا مگر کسی نے ان کی نہ سنی جو ستم ظریفی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری،عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرکے بہت بڑا جرم کیا ،الطاف حسین سندھ کے حصے بخرے ... مزید
-
منڈی بہاؤ الدین: وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصا دم ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی
-
پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد برد کا الزام،سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار
-
ڈیرہ مراد جمالی، گڈو تھرمل پاور سے بجلی سپلائی کرنیوالی 220کے وی مین لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کو شش، دھماکہ سے دو کھمبوں کو جزوی نقصان
-
اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کیا جائے،اے این پی کا مطالبہ،تحریک سینٹ میں جمع کرادی ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے تجویز کی مخالفت، کراچی ایک کمرشل حب ہے اس لئے اسٹیٹ بینک کا ہیڈ ... مزید
-
کراچی ، اسٹیٹ بینک کا تعمیراتی شعبے کو قرض کی کم از کم حد ختم کرنے کا اعلان ،اس سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ10فیصد تک تعمیراتی شعبے کو فراہم کرسکتے تھے
-
پشاور ، ریگی ماڈل ٹاوٴن میں بم دھما کہ، ایف سی اہلکار جاں بحق ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ،کے ایس ای 100انڈیکس 26ہزار100پوائنٹ کی بلند ترین سطح پر بند
-
بنگلہ دیش: بائیکاٹ، تشدد زدہ انتخابات میں عوامی لیگ کامیاب ، انتخابات میں تقریبا 20 فی صد ووٹ ڈالے گئے، اپو زیشن کا احتجا ج جا ری ،ہڑتا ل جا ری رکھنے کا اعلا ن
-
عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم کے نائب امیر کی ہلاکت،شورش زدہ صوبہ الانبار میں تین روز میں 200سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں ،رپورٹس
-
امریکی عہدے داروں کا ایران سے شام میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ
-
چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14افراد جاں بحق ،10 زخمی،واقعہ ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا،تحقیقات جاری ہیں ، حکا م
-
فرانسیسی کامیڈین پر پابندی کے مطالبے نے زور پکڑ لیا،پیرس کے مئیر بھی دوڑ میں شامل ہوگئے
-
منقسم کوریائی خاندانوں کو ملنے دینا چاہیے، جنوبی کوریائی صدر ،شمالی حصے کی حکومت ناقابل اعتبار ہوتی جا رہی ہے، پارک گیون ہائی
-
جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ کا چار روزہ دورہ مکمل
-
امریکی تحفظات کے باوجود 88 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا،افغان حکومت
-
شام‘ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ پچاس باغی ہلاک ‘ درجنوں زخمی
-
بھا رتی عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کردیا،شادی کے وعدے پر شادی سے پہلے تعلقات قائم کرنے والی لڑکی کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے ،جج کے ریمارکس
-
پرویز مشرف کیخلاف جاری ٹرائل میں جنرل پرویز کیانی ، پرویز الٰہی اور مجھے بھی شامل کیا جائے ،سابق آرمی چیف کیخلاف مقدمہ میں غداری کا لفظ انتہائی غیر مناسب ہے اس سے بیرونی دنیا کو بہت غلط پیغام جاتا ... مزید
-
پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد ، غداری کیس ، پرویز مشرف کو میڈیکل بنیاد پر ایک روزکیلئے حاضری سے استثنیٰ منظور،مقدمے کی مزید سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی،آج اے ایف ... مزید
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹس کے فیصلے کے بعد مزید وقت مانگنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا کل سپریم کورٹ کے سامنے ... مزید
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اور معذور قومی ہیرو ہیں‘ جنرل راحیل شریف،مادر وطن کیلئے جان اور قیمتی اعضاء سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی‘ہرممکن ریلیف دینگے، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن ... مزید
-
کوئی مانے نہ مانے سندھ ٹو حقیقت بن چکا، حقیقی شکل بھی سامنے آئے گی ،الطاف حسین، مشرف پر سارابوجھ ڈال کرانکے ساتھ شریک ہمنواؤ ں کوبچانے کی کوشش ملک کے خلاف سازش ہے، رابطہ کمیٹی اورتحریک کے تمام ونگزاور ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر انتشار ہوگا‘ عمران خان،لوگ سندھ تقسیم کرنے اور ہم اکٹھا کرنے کی بات کررہے ہیں‘ صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی ڈیم نہیں بن سکتا‘ طالبان سے بات چیت کے لئے ... مزید
-
دوران علاج سابق صدرکی سگاراپینے کی خواہش،ڈاکٹرزنے پا بندی لگادی،لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پاکستان پہنچ گئے ان کی مشاورت کے بعد سابق صدر کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائے گی۔ہسپتال ... مزید
-
انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی رپورٹس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے مترادف ہیں،اسحاق ڈار، 12فیصد ارکان پارلیمنٹ کے پاس نیشنل ٹیکس نمبرموجود نہیں،سینٹ میں اعتراف،ایف بی آر کوتمام ارکان پارلیمنٹ کورواں ... مزید
-
ملک دشمن بیرونی عناصر بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ملوث ہیں، ” را“ کے فنڈ سے یہاں لشکر چل رہے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی
-
لندن،برطانیہ میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے،حقائق چھپا کر بنک اکاؤنٹ کھلوانے پر پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں
-
طالبان سے مذاکرات کے بارے میں و اضح پالیسی اپنائے،سرحد پار دہشت گردی کاسلسلہ بند کیا جائے، حکومت بلوچستان کی صورتحال پر کنٹرول کرے ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے ... مزید
-
وزیر اعظم پرویز مشرف کو سزا دینے کے حوالے سے گو مگو کا شکار، کئی قریبی بااعتماد ساتھی انہیں ”کڑاکے نکالنے“ کا مشورہ دینے لگے،مشرف کو سزا بھی ہوئی تو اسے معاف کیا جاسکتا ہے،اہم رہنماؤں کا ”خیرخواہوں“ ... مزید
-
سینٹ کی پٹرولیم کمیٹی کاامریکی یونائیٹڈ کمپنی اور سوئی سدرن کے درمیان واشنگٹن میں حکومت کی اجازت کے بغیر ایم او یو پر دستخط پر تخفظات کا اظہار،تفصیلات طلب، حکومت ایران سے مذاکرات کے ذریعے تحفظات ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر میں داخلی سلامتی کیلئے مسلح افواج کی تعیناتی پر ریفرنڈم کا مطالبہ، پرشانت بھوشن کے بیان پر شدید تنقید، خود ان کی پارٹی نے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی ،کشمیر انڈیا کا اٹوٹ حصہ ہے،یہ ... مزید
-
یورپی منڈیوں تک رسائی سے ملک میں زبردست اقتصادی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی،ممنون حسین
-
امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کومزیدمضبوط کرناچاہتے ہیں ،اسحاق ڈار،دونوں ممالک کے مابین معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کوبڑھاکرموجودہ تجارتی حجم میں اضافہ کیاجاسکتاہے ،وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی سفیررچرڈاولسن ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، ملک کی مجموعی صورتحال پر غور، وزیر داخلہ کی عید میلا النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے فول پروف نتظامات یقینی بنانے کی ہدایات
-
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ 65 سال میں دونوں ملکوں نے سوائے ... مزید
-
سینٹ کی خصوصی کمیٹی کا وزیر اور سیکرٹری دفاع کی اجلاس سے غیر حاضری پر اظہار ناپسندیدگی،وزارت دفاع کو نوشہرہ میں حاصل کی گئی زمین کے مالکان کو قیمت کی ادائیگی کیلئے وزارت کی دوبارہ سمری دو ہفتوں میں ... مزید
-
برطانوی حکومت الطاف حسین کے ملک توڑنے کی با توں کا نوٹس لے،پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ یہ بکواس نکتہ اعتراض ہے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا احتجاج ، چیئرمین ... مزید
-
وادی تیرہ میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز پر دھماکا، 10 افراد ہلاک، 6 زخمی،دھماکے کے نتیجے میں لشکر اسلام کے مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچا ، دھماکا نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا ،باعث ہلاک ہونے والوں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.