امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کومزیدمضبوط کرناچاہتے ہیں ،اسحاق ڈار،دونوں ممالک کے مابین معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کوبڑھاکرموجودہ تجارتی حجم میں اضافہ کیاجاسکتاہے ،وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی سفیررچرڈاولسن سے ملاقات میں گفتگو

منگل 7 جنوری 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کومزیدمضبوط کرناچاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کومزیدبڑھاکرموجودہ تجارتی حجم میں اضافہ کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرنے پیرکے روزامریکی سفیررچرڈاولسن سے ملاقات کے دوران کیاملاقات میں دوطرفہ معاشی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے ایجنڈامیں پاکستان اورامریکہ کے مابین اس سال اپریل میں واشنگٹن میں ہونے والی معاشی ورکنگ گروپ کی ملاقات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں کولیشن سپورٹ فنڈکی بقایارقوم کی ادائیگی کے معاملہ پربھی غورکیاگیا۔