بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے ، سلمان خورشید ،ہمسائیہ ملک کو تعلقات کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کرنے چاہیے ، بھارت خوش قسمت ملک ہے جسے من موہن سنگھ جیسا وزیراعظم ملا ،بھارت ان بڑے ممالک میں ایک ہے جہاں لوگوں کا احترام کیا جاتا ہے ،پڑوسی ممالک کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کو فروغ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں ،بھارتی وزیر خارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 7 جنوری 2014 08:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے تاہم ہمسائیہ ملک کو بھی تعلقات کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کرنے چاہیے ۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت خوش قسمت ملک ہے جسے من موہن سنگھ جیسا وزیراعظم ملا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے اور ملک کی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ بھارت کی جانب سے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت ان بڑے ممالک میں سے ایک ہے جہاں لوگوں کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔

اور ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی اس طرح کے تعلقات کو فروغ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات بدل جاتے ہیں اور بھارت بھی اپنے طریقے کار اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کے قیام کا خواہاں رہا ہے ہم اس کے لئے پڑوسی ملک کو بھی مثبت اقدامات کرنے چاہیے ۔ راہول گاندھی کو مستقبل کا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں اور وہ ملک کی ترقی کی منازل پر لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :