چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی کا مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے کردار جاری، پیر کے روز گیارہ بجے تک پندرہ سے زائد مقدمات نمٹادئیے

منگل 7 جنوری 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی نے مختلف مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے پیر کے روز گیارہ بجے تک پندرہ سے زائد مقدمات نمٹادئیے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور دیگر ججوں نے مقدمات کے حوالے سے اچھی تیار کی ہوئی ہوتی ہے اسلئے مقدمات ٹو دی پوائنٹ سنے جاتے ہیں اور جس قدر ضرورت ہوتی ہے فیصلہ کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز زیادہ تر مقدمات انتخابات سے متعلقہ تھے جس کے تحت مقدمات کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے فعال ہونے کے معاملے کو نمٹادیا جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین اور تین ممبران کی تقرری کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم کے مطابق پنجاب سروس ٹربیونل فعال ہوگیا ہے اور اس نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت بھی شروع کررکھی ہے اس پر عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کے حوالے سے کیس نمٹادیا