منقسم کوریائی خاندانوں کو ملنے دینا چاہیے، جنوبی کوریائی صدر ،شمالی حصے کی حکومت ناقابل اعتبار ہوتی جا رہی ہے، پارک گیون ہائی

منگل 7 جنوری 2014 07:52

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) جنوبی کوریا کی حکومت نے دونوں کوریاوٴں کے منقسم خاندانوں کی ایک نئی ملاقات کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے ساتھ ہی کہا کہ شمالی حصے کی حکومت ناقابل اعتبار ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیئول کی جانب سے بچھڑے ہوئے شہریوں کو ملانے کی تجویز شمالی کوریا کے رویے میں نرمی کے بعد سامنے آئی۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ ان نے نئے سال کے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ جنوبی حصے کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے خواہش مند ہیں۔ دسمبر میں کم یونگ ان کی جانب سے اپنے پھوپھا کو سزائے موت دیے جانے کے تناظر میں پارک گیون ہائی کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کی وجہ سے ہر غیر یقینی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔