شام‘ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ پچاس باغی ہلاک ‘ درجنوں زخمی

منگل 7 جنوری 2014 07:52

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) شام میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم پچاس باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں حقوق انسانی کے ایک مبصر گروپ نے کہا ہے کہ شمالی صوبوں الیپو اور عدلیب میں گزشتہ تین روز سے باغیوں اور سکیورتی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پچاس باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سات افراد کو پھانسی بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :