منڈی بہاؤ الدین: وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصا دم ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی

منگل 7 جنوری 2014 07:48

منڈی بہاؤ الدین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)منڈی بہاء الدین میں مسافروین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید دھندکے باعث پھالیہ لک موڑ کے قریب لاہور جانیوالی مسافر وین گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر تحصیل اسپتال پھالیہ منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پرجلد ہی قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :