پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد برد کا الزام،سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار

منگل 7 جنوری 2014 07:48

اسلا م آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) ایف آئی اے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے سابق چیئرمین سی ڈی اے انجنیئر فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا ہے،ان کی گرفتاری پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد برد کے معاملے پر جاری تحقیقات میں تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کیے جانے پر عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور پلاننگ کمیشن کے گریڈ 21کے اعلی افسر انجنیئر فرخند اقبال کو پیر کی شام گرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری ایف آئی اے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے جہاں وہ پہلے ہی مذکورہ یونٹ ان سے اس مقدمہ کی تحقیقات کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انہیں تحقیقات میں مطمئن نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کی طرف سے آج سابق چیئرمین سی ڈی اے کو سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کر کے ان سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔واضح رہے ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر ایف آئی اے کا سپیشل یونٹ انجنیبر فرخند اقبال سے سی ڈی اے کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد برد کے حوالے سے تحقیقات کر رہا تھا۔انہیں مذکورہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد برد کے کرنے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :