ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز،پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکا ء نے عمدہ پر فارمنس دکھائی، کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح رہے

منگل 7 جنوری 2014 07:46

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز۔ پہلے مرحلے میں پرتگال کے ڈرائیور اور سپین رائیڈر کی پہلی پوزیشن رہی۔ ارجنٹائن میں تاریخی ریسنگ ایونٹ ڈاکار ریلی کا میلہ سج گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکاء نے عمدہ پر فارمنس دکھائی۔ کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح رہے۔ وہ مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بیس منٹ اور چھتیس سیکنڈز میں مکمل کر کے کامیاب ڈرائیور رہے۔ میزبان ملک کے آرلینڈ کی دوسری اور قطر کے ناصر کی تیسری پوزیشن رہی۔ موٹر بائیک ایونٹ میں اسپینش رائیڈر جان باریڈا کی پہلی پوزیشن رہی۔