ہوائی گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راوٴنڈ میں تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی

منگل 7 جنوری 2014 07:46

ہوائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) ہوائی میں جاری پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راوٴنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ امریکہ کے ڈسٹن جانسن ، ویب سمپسن اور جارڈن سپیتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تینوں امریکی گالفرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں کھلاڑی ایک شاٹ کی برتری حاصل کر کے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ دفاعی چیمپئن زیک جانسن کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی۔