خصوصی عدالت میں مشرف کو غدار کہنے کیخلاف درخواست دائر ،مشرف کیخلاف غدار کی بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کیا جائے‘ غدار کہنے سے فوج کی بدنامی ہوئی ،درخواست گزار

بدھ 8 جنوری 2014 04:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)خصوصی عدالت میں مشرف کو غدار کہنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی‘ درخواست اختر شاہ نامی وکیل نے منگل کے روز دائر کی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف‘ وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعاء کی ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غدار کی بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کیا جائے‘ سابق صدر پرویز مشرف کو غدار کہنے سے فوج کی بدنامی ہوئی ہے اسلئے فوج کو مزید بدنامی سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار نہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعاء کی ہے کہ میڈیا اور دیگر جگہوں پر بھی اس لفظ کا استعمال روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :