پرتشدد انتخابات، حسینہ واجد کی طرف سے اپنی فتح کا دفاع، الیکشن میں ہماری جماعت کی کامیابی جائز ہے،حسینہ واجد

بدھ 8 جنوری 2014 03:57

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)بنگلہ دیش میں پرتشدد انتخابات کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے اصرار کیا ہے کہ الیکشن میں ان کی جماعت کی کامیابی جائز ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے غیرضروری طور پر انتخابات کے موقع پر خون بہایا۔

(جاری ہے)

حسینہ واجد کی جانب سے یہ بیان عام انتخابات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات کا بائیکاٹ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی BNP کی بڑی غلطی تھی اور وہ اپوزیشن کے ساتھ کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں۔ ادھر BNP کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں، اس لیے ملک میں عبوری حکومت قائم کر کے دوبارہ انتخابات منعقد کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :