راولپنڈی‘ سابق صدر پرویز مشرف سے وکلاء کی فوجی ہسپتال میں ملاقات‘ قانونی امور پر گفتگو،ابراہیم ستی‘ انور منصور اور شریف الدین پیرزادہ نے ایک گھنٹے تک سابق صدر سے ملاقات کی‘ایم کیو ایم کے وفد نے 1500 گلدستے ہسپتال کے باہر رکھے

جمعرات 9 جنوری 2014 07:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف سے وکلاء کی فوجی ہسپتال میں ملاقات قانونی امور پر گفتگو کی گئی ایم کیو ایم کے وفد سے ہسپتال کے باہر پندرہ سو گلدستے رکھ دیئے بدھ کے روز اے ایف آئی سی میں پرویز مشرف کے تین وکلاء ابراہیم ستی ‘ انور منصور اور شریف الدین پریزادہ نے ان سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکلاء نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر لگے اعتراضات کے حوالے سے گفتگو کی اور ان پر مشرف کے دستخط لئے اس کے ساتھ مشرف کے خلاف ٹرائیل میں ہونے والی قانونی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مقدمے کی مزید سماعت کیلئے ہدایت لی گئیں دوسری جانب ایم کیو ایم کے وفد نے پرویز مشرف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کی جانب سے پندرہ سو گلدستے پیش کیے جو ہسپتال کے باہر رکھے گئے سینیٹر طاہر مشہدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشرف قوم کے ہیرو ہیں وہ فوج کے سربراہ اور صدر رہ چکے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :