اشتراوصاف اورسلمان بٹ نئے اٹارنی جنرل کی دوڑمیں شامل

جمعرات 9 جنوری 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)اٹارنی جنرل آف پاکستان منیراے ملک نے ذاتی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعدشریف فیملی کے وکیل اشتراوصاف اورسلمان بٹ نئے اٹارنی جنرل کیلئے موزوں امیدواروں کی دوڑمیں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل منیراے ملک نے بدھ کے روزاپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیااورانہوں نے وزیراعظم کوبھیجے گئے اپنے استعفے میں کہاکہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتے ۔حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے منیراے ملک کااستعفیٰ قبول کرلیاہے اورحکومت شریف فیملی کے وکیل اشتراوصاف اورسلمان بٹ کے ناموں پرغورکررہی ہے