بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ٹرین میں آتشزدگی،9 مسافر ہلاک،متعدد جھلس گئے،آتشزدگی سے تین بو گیا ں تبا ہ‘آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی

جمعرات 9 جنوری 2014 07:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)بھارت میں ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے9 افراد ہلاک اور متعدد جھلس گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہرادن ایکسپریس ممبئی سے دہرادن جارہی تھی۔ تھانے ضلع کے دھانو ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں9 افراد شعلوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں مرنیوالوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی ریلوے کے ایک سینیئر اہلکار شرت چندریان نے بھارتی ٹیلی وژن CNN-IBN کو بتایا، ”علی الصبح تین بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ تمام مسافروں کو ان بوگیوں سے نکال لیا گیا ہے۔ اس وقت ہم یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔“ ایک ہفتہ قبل بھارت کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 26 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :