130 ملین یورو سے زائد کی لاٹری ایک فرانسیسی اور ایک ہسپانونی سٹے باز نے مشترکہ طور پر جیت لی

جمعرات 9 جنوری 2014 07:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)ایک فرانسیسی اور ایک ہسپانوی سٹے باز نے مشترکہ طور پر 130 ملین یورو سے زائد کی لاٹری جیت لی ہے۔ یہ رقم 177 ملین ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

’یورو ملینز‘ نامی یہ لاٹری گزشتہ مسلسل 10 ڈراز میں کوئی نہیں جیت پایا تھا جس کے باعث اس کی مالیت 130 ملین ڈالرز سے زائد ہو چکی تھی۔ منتظمین کے مطابق دونوں جیتنے والوں کو 65, 65 ملین یورو ملیں گے۔ یورملینز نامی یہ لاٹری 2004 میں شروع کی گئی تھی۔ اس وقت یہ یورپ کے نو ممالک میں کھیلی جاتی ہے۔ اس لاٹری کا ریکارڈ جیک پاٹ 190 ملین یوروز کا ہے جو 2012ء میں ایک برطانوی جوڑے نے جیتا تھا۔