ترک حکومت کا کریک ڈاؤن ،16صوبوں کے پولیس سربراہان معطل کردئیے گئے

جمعرات 9 جنوری 2014 07:42

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)ترک حکومت نے بدعنوانی سکینڈل کولے کر تحقیقات کے سلسلے میں کریک ڈاؤن کے دوران مزید 16صوبوں میں پولیس سربراہان کو معطل کردیا ہے،یہ بات بدھ کو خبررساں ایجنسی ڈوگن نے بتائی،جیسا کہ کابینہ میں کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق معطل ہونے والوں میں انقرہ ،ازمر،انتالیہ اور دیارباقر سمیت کئی بڑے شہروں کے پولیس سربراہان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :