پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری میں 9 کروڑ روپے گھپلے کا انکشاف، محکمہ داخلہ پنجاب نے خریداری میں کی جانیوالی بدعنوانی سے متعلق آگاہ کردیا، آئی جی پنجاب نے گھپلے کی تحقیقات کیلئے نیب کو بھی خط لکھ دیا

جمعرات 9 جنوری 2014 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری میں 9 کروڑ روپے گھپلے کا انکشاف ، محکمہ داخلہ پنجاب نے خریداری میں کی جانیوالی بدعنوانی سے متعلق آگاہ کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے گھپلے کی تحقیقات کیلئے نیب کو بھی خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کو خط لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری کیلئے چند ماہ قبل ایک نجی کمپنی کو ٹینڈر دیا گیا تھا جس نے ایک بلٹ پروف کی کل قیمت 40 ہزار900 روپے بتائی تھی لیکن بعد میں لاجسٹک عملے نے یہ ٹینڈر منسوخ کرکے من پسند کمپنی سے یہ جیکٹس 69 ہزار 800روپے میں خریدی گئی اس طرح پنجاب پولیس نے 600 بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری میں 9کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا گھپلے کی مکمل تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی لاجسٹک عملے کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کو بھی خط لکھ دیا ہے ادھر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :